یوم جمہوریہ کے موقع پر دارالحکومت دہلی اور این سی آر میں سیکورٹی کی اہم
ذمہ داری اس مرتبہ فضائیہ کے طیارہ شکن میزائلوں اور کمانڈو دستوں سمیت
چالیس ہزار سے زیادہ سیکورٹی اہلکاروں پر رہے گی۔دہشت گردانہ حملے کے خطرے
کے مدنظر پیر سے ہی دارالحکومت میں ہائی الرٹ اعلان کا جاچکا ہے ۔مشتبہ دہشت گردوں کی تصویریں ریلوے اسٹیشن، میٹرو اسٹیشن اور بس اڈوں پر
آویزاں کردی گئی ہیں اور اس کے ساتھ ہی لوگوں کو چوکنا رہنے کے لئے اطلاع
عام بھی شائع کی گئی ہے۔